LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا

دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا 98 رنز پر ڈھیر، پاکستان کو 23 رنز کی برتری

Web Desk

17 November 2026

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے، جس میں قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا کر مہمان ٹیم کے خلاف 23 رنز کی قیمتی برتری حاصل کر لی ہے۔

پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کی جانب سے نوجوان بیٹر اذان اویس 47 اور ثاقب خان 2 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، جبکہ طیب عارف 46 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ محمد طہٰ اور سینئر بیٹر بابر اعظم 8، 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اس سے قبل میچ کے آغاز پر پاکستانی باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں محض 35.3 اوورز کا سامنا کرتے ہوئے 98 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ کھانے کے وقفے تک سری لنکا نے 29 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز اسکور کیے تھے، تاہم پہلے سیشن کے وقفے سے واپس آنے کے بعد بغیر کسی رن کے اضافے کے رضا اللہ نے سری لنکن بیٹنگ لائن کا ایک اور کھلاڑی آؤٹ کر دیا، یوں مہمان ٹیم کے 85 رنز پر 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کا 97 کے مجموعی اسکور پر آٹھواں کھلاڑی تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عباس کے ہاتھوں آؤٹ ہوا، جس کے فوراً بعد بغیر کسی اضافے کے عامر جمال نے مہمان بیٹرز کی لائن پر ایک اور کاری ضرب لگائی، اور پھر 98 کے مجموعی اسکور پر عامر جمال نے سری لنکن بیٹنگ کا مکمل طور پر کام تمام کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے عامر جمال، محمد عباس اور رضا اللہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔