ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
Web Desk
14 November 2026
نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت وزارتِ خارجہ میں ایک اہم اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سال 2027ء کے دوران اسلام آباد میں ہونے والے اہم کثیرالجہتی بین الاقوامی اجلاسوں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں آئندہ برس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس اور شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس (سربراہانِ مملکت) کے اجلاس کے انتظامات اور تیاریوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی سفارتی ترجیحات، علاقائی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور خطے میں روابط (ریجنل کنیکٹیویٹی) کے فروغ سے متعلق کلیدی امور بھی زیرِ بحث آئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ ان مجوزہ بین الاقوامی اجلاسوں کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام متعلقہ وزارتیں اور ادارے آپس میں قریبی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اہم اجلاسوں کی جامع اور ٹھوس تیاریوں کے ذریعے خطے کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے اور کثیرالجہتی تنظیموں سمیت علاقائی شراکت داروں کے ساتھ پاکستان کے سفارتی و معاشی روابط کو مزید مستحکم بنانے میں بھرپور مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
روس، یوکرین مذاکرات میں یورپی ممالک کی شمولیت ضروری ہے: کایا کالاس
14 November 2026
چیف جسٹس پاکستان کا سپریم کورٹ میں تین قائم مقام ججز تعینات کرنے کا فیصلہ
14 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کیخلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلئے ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں
14 November 2026
پاکستان اور برطانیہ کی دوستی مضبوط اقتصادی شراکت داری کی متقاضی ہے: وزیراعظم
14 November 2026
محکمہ صحت پنجاب کے متعدد میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
14 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
14 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
14 November 2026
شالیمار ایکسپریس کے انجن میں ویڈیو بنانے کا معاملہ: خواجہ سراؤں سمیت ٹرین ڈرائیورز گرفتار
14 November 2026