LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا

Web Desk

14 November 2026

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ پانچویں اور آخری روز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا، جبکہ قومی مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل بدقسمتی سے دونوں اننگز میں سنچری کے قریب پہنچ کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 8 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے سعود شکیل ایک بار پھر نہایت ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 97 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، تاہم وہ محض 3 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ دیگر بلے بازوں میں غازی غوری نے 35، سابق کپتان بابر اعظم نے 34، محمد طہٰ نے 24 اور اذان اویس نے 22 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ عرفات منہاس نے 16، سلمان علی آغا نے 13 اور طیب عارف نے 11 رنز اسکور کیے۔

قبل ازیں میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 434 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی تھی، جس میں سعود شکیل 93 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔ جواب میں سری لنکن ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے 446 رنز اسکور کیے اور میزبان ٹیم پر 12 رنز کی معمولی برتری حاصل کی۔ سری لنکا کی جانب سے دھنانجایا ڈی سلوا نے 167 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان کوشل مینڈس نے 119 رنز اسکور کر کے ٹیم کو مستحکم پوزیشن دلائی۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی بولنگ کا سب سے روشن پہلو ڈیبیو کرنے والے نوجوان بولر ثاقب خان کی تباہ کن کارکردگی رہی، جنہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 سری لنکن کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ وقت کی کمی کے باعث میچ کا فیصلہ ممکن نہ ہو سکا اور یوں سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا پر اختتام پذیر ہوا۔