LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کیلئے43 لاکھ ڈالر گرانٹ دے گا

Web Desk

13 November 2026

حکومتِ جاپان نے پاکستان کے انسدادِ پولیو پروگرام کے لیے 43 لاکھ ڈالر کی نئی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے آئندہ سال ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کے لیے ویکسین کی خریداری پر خرچ کیا جائے گا۔ متعلقہ حکام کے مطابق جاپان کی اس مالی معاونت سے 2027ء کی انسدادِ پولیو مہمات کے لیے 2 کروڑ 80 لاکھ ویکسین خوراکیں خریدی جائیں گی، جس سے ملک بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کو مزید مؤثر بنانے اور پولیو وائرس کے مکمل خاتمے میں بڑی مدد ملے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو ویکسین کی ہر خوراک پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے ہدف کے مزید قریب لے جانے میں معاون ثابت ہوگی، جبکہ جاپان 1996ء سے پاکستان کی انسدادِ پولیو کوششوں میں ایک دیرینہ اور کلیدی شراکت دار کے طور پر تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔