LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد، زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی مری اور گلیات میں موسم سرما کا آغاز، بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک سے دو دن میں ہو جائے گا، محسن نقوی عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا سموگ کے باعث سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی: وزیر تعلیم کی افواہوں کی تردید عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز مسترد کر دی، ممکنہ 28 ویں ترمیم کی بھی مخالفت: ذرائع سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی

کراچی سمیت سندھ بھر میں 2ماہ کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ

Web Desk

11 November 2026

کراچی سمیت صوبہ سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ (ستمبر اور اکتوبر) کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 2 ہزار 55 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ رواں سال کراچی میں ڈینگی کے کل کیسز 2 ہزار 369 تک پہنچ گئے اور ایک ہلاکت بھی سامنے آئی۔ اعدادوشمار کے مطابق سندھ کے اضلاع میں ضلع شرقی 709 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جبکہ حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ اور سکھر سمیت دیگر اضلاع میں 2 ہزار 100 مجموعی کیسز سامنے آئے۔ ماہرِ صحت ڈاکٹر عمر سلطان کے مطابق ڈینگی صاف پانی پر نشوونما پانے والے مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جس کی علامات میں تیز بخار، جسم میں شدید درد اور پلیٹیلیٹس کی خطرناک حد تک کمی شامل ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو صبح اور مغرب کے وقت مچھر بھگاؤ اشیاء کا استعمال کرنے، پانی کی وافر مقدار پینے اور بخار کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔