سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ
Web Desk
13 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت خلیجی اتحادی ممالک نے ان سے ایران پر مزید بڑے فوجی حملے نہ کرنے اور موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ وہ ذاتی طور پر اس حکمتِ عملی سے مکمل متفق نہیں تاہم علاقائی اتحادیوں کی درخواستوں کے پیشِ نظر فی الحال ایران پر معاشی اور فوجی دباؤ برقرار رکھا گیا ہے، بصورتِ دیگر اگر وہ فیصلہ کریں تو محض تین دن کے اندر ایران کے توانائی کے نظام، پلوں اور صنعتی پیداواری ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کر سکتے ہیں۔ امریکی صدر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ایران جنگ کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست میں کردار ادا کیا، تاہم انہوں نے ایران کے خلاف کارروائی کے اپنے مؤقف کا بھرپور دفاع کیا۔ دوسری جانب کشیدگی اس وقت بھی برقرار ہے جب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایران کے علاقے سیریک پر فوجی حملے کے جواب میں بحرین میں امریکی فوج کا ابتدائی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا
13 November 2026
پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
13 November 2026
پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
13 November 2026
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
13 November 2026
پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی
13 November 2026
پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار
13 November 2026
پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ
13 November 2026
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان
13 November 2026