پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ
Web Desk
13 November 2026
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام میں اہم اصلاحات کرتے ہوئے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں تعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو سب رجسٹرار کے اختیارات تفویض کر دیے ہیں، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹریشن ایکٹ 1908 کی دفعہ 6 کے تحت تفویض کیے گئے ان اختیارات کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے، جبکہ واضح کیا گیا ہے کہ زمین اور جائیداد کی تمام رجسٹریاں صرف پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) کے ای رجسٹریشن نظام کے ذریعے ہی مکمل کی جائیں گی۔ حکومت نے رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ان افسران کی کڑی نگرانی اور مؤثر چیک اینڈ بیلنس یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے، جبکہ اس فیصلے سے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا
13 November 2026
پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
13 November 2026
پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
13 November 2026
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
13 November 2026
پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی
13 November 2026
پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار
13 November 2026
سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ
13 November 2026
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان
13 November 2026