عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان
Web Desk
13 November 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ہفتہ وار بنیادوں پر مسلسل کمی کی جانب گامزن ہیں، جہاں برینٹ خام تیل کے سودے 95.41 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 20 سینٹ کی کمی کے ساتھ 88.52 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کیے گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں اور امریکا تیل کی ترسیل و تجارت پر سخت ناکہ بندی برقرار رکھے گا، مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی سپلائی کو شدید متاثر کرنے والی کسی بڑی جنگ کے امکانات میں کمی آنے سے قیمتوں پر دباؤ کم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں رواں ہفتے برینٹ کروڈ میں 2.4 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی میں 2.5 فیصد کمی متوقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی تنصیبات اور خلیجی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کے واقعات اور آبنائے ہرمز سے خام تیل کی ترسیل کو لاحق خطرات کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار ہے، تاہم گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مجموعی گراوٹ مارکیٹ کے خطرات کے متوازن تخمینے کی عکاسی کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا
13 November 2026
پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
13 November 2026
پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
13 November 2026
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
13 November 2026
پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی
13 November 2026
پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار
13 November 2026
سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ
13 November 2026
پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ
13 November 2026