منشیات کیس: انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
Web Desk
13 November 2026
کراچی کے جیل کمپلیکس میں قائم صوبائی انسدادِ منشیات عدالت نے ڈیفنس تھانے میں درج منشیات برآمدگی کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی اور اس کے دو شریک ملزمان عباد اور عزیز الرحمان پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کر دی ہے، تاہم سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے الزامات پڑھ کر سنائے جانے پر تینوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق رواں سال درج کیے گئے اس مقدمے میں پولیس نے مشکوک افراد کو روکا تو ایک ملزم منشیات پھینک کر فرار ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار گرفتار ملزم عباد کے قبضے سے ایک کلو چرس برآمد ہوئی تھی، جس نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ یہ منشیات ملزمہ انمول عرف پنکی نے فراہم کی تھی۔ شریک ملزمان کے بیانات کی روشنی میں انمول پنکی کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا، جبکہ عدالت نے ملزمان کے انکار کے بعد استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا
13 November 2026
پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
13 November 2026
پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
13 November 2026
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
13 November 2026
پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی
13 November 2026
پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار
13 November 2026
سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے: ٹرمپ
13 November 2026
پنجاب حکومت کا زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ
13 November 2026