ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی
Web Desk
13 November 2026
ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی مجموعی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم اس دوران مرکزی بینک کے اپنے ذخائر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس موجود خالص ذخائر بڑھ کر 21 ارب 57 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب مرکزی بینک کے اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر کم ہو کر 5 ارب 26 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اس کمی کے باعث ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 26 ارب 83 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے ساتھ معاہدے کی اب کوئی ضرورت نہیں: امریکی صدر کا دو ٹوک اعلان
13 November 2026
آزاد کشمیر میں قیمتی معدنی اور یاقوت کے بڑے ذخائر موجود ہیں: سید افتخار گیلانی
13 November 2026
ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج، صدر مملکت سے محسن نقوی کی اہم ملاقات
13 November 2026
مستونگ میں بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید
13 November 2026
یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق
13 November 2026
پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے
13 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن روانہ
13 November 2026
طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی سے رابطوں بارے حقیقت بتا دی
13 November 2026