LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز میں پاکستان کی شرکت پر خوشی ہے، ماریہ زخارووا روس یوکرین تنازع کے حل کی کوششیں تیز، امریکی وفد کی شیخ محمد بن زاید سے اہم ملاقات تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 صحرائی دیہات آفت زدہ قرار ایران کے ساتھ معاہدے کی اب کوئی ضرورت نہیں: امریکی صدر کا دو ٹوک اعلان آزاد کشمیر میں قیمتی معدنی اور یاقوت کے بڑے ذخائر موجود ہیں: سید افتخار گیلانی ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج، صدر مملکت سے محسن نقوی کی اہم ملاقات مستونگ میں بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن روانہ طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی سے رابطوں بارے حقیقت بتا دی وفاقی آئینی عدالت: ایم پی او کیسز کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ میکسیکو نے تارکین وطن نہ روکے تو معاشی پابندیاں سخت کردیں گے، ٹرمپ

پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے

Web Desk

13 November 2026

پاکستان کے معدنی شعبے میں ایک اہم اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی عالمی مائننگ اور سرمایہ کاری کمپنیوں کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں ہوئیں اور معدنی ذخائر کی تلاش کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

تقریب کے دوران بین الاقوامی کمپنی ‘آئیون ہو مائنز’ (Ivanhoe Mines) اور ‘ماڑی منرلز’ کے درمیان بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی تلاش کا باضابطہ معاہدہ طے پا گیا، جس پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے خصوصی شرکت کی۔ اس معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں چاغی میں تانبے اور سونے کے قیمتی ذخائر کی تلاش اور علاقے کے معدنی وسائل کی مکمل استعداد کا جائزہ لیں گی۔

منرلز انویسٹمنٹ فورم کی سائیڈ لائنز پر وفاقی وزیر پٹرولیم سے ‘بیرک کارپوریشن’ (Barrick) کے چیئرمین جان تھورنٹن اور کمپنی کی سینئر قیادت نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر جان تھورنٹن نے کہا کہ پاکستان آنا ہمیشہ ان کے لیے خوشی کا باعث ہوتا ہے، جبکہ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ ملاقات کمپنی کے پاکستان کے ساتھ مسلسل اور مضبوط روابط کی عکاس ہے۔ مزید برآں، علی پرویز ملک سے برطانیہ کی مائننگ و انجینئرنگ کمپنی ‘وئیر’ (Weir) کے چیف ایگزیکٹو اینڈریو نیلسن نے بھی ملاقات کی اور کہا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کے ساتھ ساتھ دیگر معدنی منصوبوں میں بھی اپنی شمولیت بڑھانے کی خواہاں ہے۔

اسی طرح عالمی تجارتی کمپنی ‘ٹریفگورا’ (Trafigura) کے ہیڈ آف میٹلز اینڈ منرلز (مینا) ابراہیم الجزار نے بھی وفاقی وزیر سے ملاقات کر کے پاکستان کے زنک اور بیرایٹ منصوبوں سمیت ایل پی جی، بانڈڈ اسٹوریج اور ریفائنری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر پٹرولیم کی ترکیہ کی معروف کمپنی ‘چالک ہولڈنگ’ کے چیف ایگزیکٹو مصطفیٰ آکسوئے اور رابرٹ فریڈلینڈ کی قیادت میں آئیون ہو مائنز کے وفد سے بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود وسیع مواقع سے جوڑنے کا ایک مؤثر اور اہم پلیٹ فارم ہے، اور عالمی کمپنیوں کی یہ بھرپور دلچسپی پاکستان کے معدنی وسائل میں بیرونی سرمایہ کاری کے روشن اور بڑھتے ہوئے امکانات کی عکاس ہے۔