LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار جاں بحق واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب جم میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن، اسرائیل فوری اقدامات کرے: روسی وزارت خارجہ ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز میں پاکستان کی شرکت پر خوشی ہے، ماریہ زخارووا روس یوکرین تنازع کے حل کی کوششیں تیز، امریکی وفد کی شیخ محمد بن زاید سے اہم ملاقات تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 صحرائی دیہات آفت زدہ قرار ایران کے ساتھ معاہدے کی اب کوئی ضرورت نہیں: امریکی صدر کا دو ٹوک اعلان آزاد کشمیر میں قیمتی معدنی اور یاقوت کے بڑے ذخائر موجود ہیں: سید افتخار گیلانی ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج، صدر مملکت سے محسن نقوی کی اہم ملاقات مستونگ میں بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن روانہ

ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز میں پاکستان کی شرکت پر خوشی ہے، ماریہ زخارووا

Web Desk

13 November 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے ماسکو میں منعقدہ دوسرے بین الاقوامی یوریشیائی فلم ایوارڈز ’’ڈائمنڈ بٹر فلائی‘‘ (Diamond Butterfly) میں پاکستان کی شرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تقریب میں مختلف ممالک کے فنکاروں، ہدایت کاروں اور اداکاروں کی بڑی تعداد میں شمولیت بین الاقوامی ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہے۔

ماسکو میں منعقدہ ’’ڈائمنڈ بٹر فلائی‘‘ فلم ایوارڈز کی تقریب کے ریڈ کارپٹ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ اس عالمی فلم ایوارڈ میں پاکستان کی دو فلمیں ’’میرا لیاری‘‘ اور ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ حصہ لے رہی ہیں، تو اس حوالے سے ماریہ زخارووا نے کہا کہ وہ آج خود بھی اس رنگا رنگ تقریب میں شریک ہیں، جہاں مختلف ممالک کی فلموں اور فنکاروں کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور اس میں پاکستان کی نمائندگی بھی شامل ہے۔

روسی ترجمان نے مزید کہا کہ انہیں ابھی حتمی نتائج کا علم نہیں کہ کون کامیاب ہوگا، تاہم انہیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ اس عالمی پلیٹ فارم پر مختلف ممالک کی بھرپور نمائندگی موجود ہے۔ ماریہ زخارووا کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ میں دنیا بھر کے فنکار، ہدایت کار اور اداکار شریک ہیں، جن میں سے بعض پہلے ہی عالمی سطح پر شہرت حاصل کر چکے ہیں جبکہ نئے ابھرتے ہوئے فنکاروں کو بھی اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کرنے کا بہترین موقع مل رہا ہے۔

پاکستانی نامزدگیوں کا ذکر کرتے ہوئے ماریہ زخارووا نے کہا کہ انہیں علم ہے کہ پاکستان کے ایک نمائندے کو ایک کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ دیگر کیٹیگریز میں بھی پاکستانی نامزدگیاں موجود ہوں، جن کی مزید تفصیلات وہ دیکھیں گی۔ واضح رہے کہ ماسکو میں ہونے والے ان دوسرے بین الاقوامی یوریشیائی فلم ایوارڈز میں پاکستان کی دو فلمیں ’’میرا لیاری‘‘ اور ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ باضابطہ طور پر نامزد کی گئی تھیں۔