طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی سے رابطوں بارے حقیقت بتا دی
Web Desk
13 November 2026
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ کسی بھی قسم کے بیک ڈور یا فرنٹ ڈور رابطوں کی دوٹوک تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت کے پاس نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل۔
اپنے ایک اہم بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی سے پسِ پردہ یا علانیہ کوئی رابطہ نہیں ہو رہا، اور بیک ڈور رابطوں سے متعلق پھیلائی جانے والی باتیں محض قیاس آرائیاں اور خواہشات ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے تمام قانونی اور سیاسی معاملات صرف اور صرف عدالتوں سے ہی حل ہوں گے۔
ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اپوزیشن جماعت کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پی ٹی آئی کے رہنما خود کو “آئرن مین” ظاہر کر رہے ہیں اور دوسری جانب خفیہ رابطوں کی باتیں بھی کر رہے ہیں، جو کہ ان کے اپنے ہی مؤقف سے کھلا تضاد ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ متعلقہ معاملات پر حکومت کا باضابطہ جواب سامنے آ چکا ہے، لہٰذا پی ٹی آئی کے وکلا کو چاہیے کہ وہ طبی ماہر بننے کی کوشش نہ کریں بلکہ صرف قانونی نکات پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں، کیونکہ انہیں کوئی بھی ریلیف یا راستہ عدالت ہی سے ملے گا۔
متعلقہ عنوانات
تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 صحرائی دیہات آفت زدہ قرار
13 November 2026
ایران کے ساتھ معاہدے کی اب کوئی ضرورت نہیں: امریکی صدر کا دو ٹوک اعلان
13 November 2026
آزاد کشمیر میں قیمتی معدنی اور یاقوت کے بڑے ذخائر موجود ہیں: سید افتخار گیلانی
13 November 2026
ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج، صدر مملکت سے محسن نقوی کی اہم ملاقات
13 November 2026
مستونگ میں بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید
13 November 2026
یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق
13 November 2026
ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی
13 November 2026
پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے
13 November 2026