ملک کے 97 منتخب اضلاع میں ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم مکمل
Web Desk
12 November 2026
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق ملک بھر کے 97 منتخب اضلاع میں 2 سے 8 نومبر تک جاری رہنے والی ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی ہے، جس کے دوران 2 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز نے 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ مہم کے تحت پنجاب کے 13 اضلاع میں 91 لاکھ 96 ہزار، سندھ کے 20 اضلاع میں 71 لاکھ 4 ہزار، خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع میں 46 لاکھ 97 ہزار، بلوچستان کے 31 اضلاع میں 22 لاکھ 36 ہزار، اسلام آباد میں 4 لاکھ 50 ہزار، آزاد کشمیر کے 2 اضلاع میں ایک لاکھ 91 ہزار جبکہ گلگت بلتستان کے 3 اضلاع میں ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کی گئی۔ نیشنل ای او سی نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال ملک میں اب تک پولیو کے 9 کیسز (7 خیبر پختونخوا اور 2 سندھ سے) رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ کراچی، کوئٹہ، پشاور بلاکس اور جنوبی خیبر پختونخوا میں وائرس کی مسلسل موجودگی کے پیشِ نظر والدین پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر مہم میں قطرے اور معمول کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروائیں۔
متعلقہ عنوانات
بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید
12 November 2026
کراچی کی 121 کم کارکردگی والی یوسیز میں حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم شروع مہم کا مقصد ایسے بچوں تک رسائی حاصل کرنا ہے جو
11 November 2026
مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ برڈ فلو کی نئی ویکسین کی کامیاب آزمائش
11 November 2026
کراچی سمیت سندھ بھر میں 2ماہ کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ
11 November 2026
ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل
10 November 2026
ویکسین خریداری میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن، گرفتار ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
10 November 2026
ایف بی آر کے اختیارات برقرار، ڈینٹل اور میڈیکل کالجز کی درخواستیں مسترد
10 November 2026
نئے صوبوں کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گا: مصطفیٰ کمال
10 November 2026