چڑیا گھر سے 2 شیر فرار ہونے کی افواہ، اے آئی تصویر نے امریکا میں ہلچل مچا دی
Web Desk
11 November 2026
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر اکرون میں مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ایک جعلی تصویر کے باعث شہریوں میں چڑیا گھر سے دو افریقی شیروں کے فرار ہونے کی افواہ پھیل گئی، جس نے پورے شہر میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دو شیروں کو سڑک پر کوڑے دان کے قریب گھومتے دکھایا گیا تھا، جس کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہو گیا۔ اکرون چڑیا گھر کی انتظامیہ نے فوری وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا کہ افریقی شیروں کے فرار کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں اور چڑیا گھر کے چاروں شیر اپنے مخصوص احاطے میں مکمل محفوظ ہیں۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ وائرل تصویر اے آئی سے تخلیق کردہ ہے اور اس غلط فہمی کو بڑھانے میں رواں ہفتے پولیس کے ساتھ کی جانے والی معمول کی حفاظتی مشقوں نے بھی کردار ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
انڈونیشیا: بچوں نے خوفناک اژدھے کو سلائیڈ بنا لیا
12 November 2026
شارجہ میں ننھے سائنس دانوں کا روبوٹک گاڑیاں اور دلچسپ مشینیں تیار کرنے کا عملی مظاہرہ
12 November 2026
شادی نہ ہونے پر پیسے واپس! ڈیٹنگ ایپ کی انوکھی پیشکش نے سب کو حیران کر دیا
11 November 2026
سائبیریا کے 2800 سال قدیم مقبرے سے بھنگ کے ایک ہزار بیج دریافت
10 November 2026
گندے موزوں میں 3 ہزار مکڑیاں چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
9 November 2026
دنیا میں 7 نہیں 6 براعظم ہیں، برطانوی محقق کا دعویٰ
9 November 2026
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026