شادی نہ ہونے پر پیسے واپس! ڈیٹنگ ایپ کی انوکھی پیشکش نے سب کو حیران کر دیا
Web Desk
11 November 2026
چین میں مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ایک نئی ڈیٹنگ ایپ نے شادی کے خواہشمند افراد کے لیے ایسی منفرد اور غیر معمولی پیشکش متعارف کرائی ہے جس نے عالمی سطح پر اور سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’لیانگپائی اے آئی‘ (Liangpai AI) نامی ایپ نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی صارف ایپ استعمال کرنے کے تین سال کے اندر شادی کے بندھن میں نہیں بندھ پاتا، تو اسے ادا کی گئی تمام فیس مکمل واپس (Refund) کر دی جائے گی۔ اس ایپ کی سالانہ ممبرشپ فیس 2 ہزار چینی یوآن (تقریباً 275 امریکی ڈالر) مقرر کی گئی ہے۔ عام ڈیٹنگ ایپس کے برعکس، جہاں صارفین ایک وقت میں متعدد افراد سے بات چیت کر سکتے ہیں، اس ایپ میں ایک وقت میں صرف ایک شخص سے رابطے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ دونوں افراد ایک دوسرے کی شخصیت اور خیالات کو گہرائی سے سمجھ سکیں۔
ایپ کا مصنوعی ذہانت کا نظام رشتہ تلاش کرنے کے لیے ابتدائی مرحلے میں صارف سے 20 منٹ کی مفصل گفتگو کرتا ہے، جس کے دوران صارف کی تعلیم، ملازمت، ذاتی دلچسپیوں، شخصیت کے پہلوؤں اور شریکِ حیات سے متوقع خصوصیات سے متعلق مکمل معلومات جمع کی جاتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس وقت ایپ پر 35 ہزار سے زائد افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جبکہ اے آئی کے ذریعے جوڑے بنانے اور کامیابی کی شرح تقریباً 9 فیصد بتائی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سائبیریا کے 2800 سال قدیم مقبرے سے بھنگ کے ایک ہزار بیج دریافت
10 November 2026
گندے موزوں میں 3 ہزار مکڑیاں چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
9 November 2026
دنیا میں 7 نہیں 6 براعظم ہیں، برطانوی محقق کا دعویٰ
9 November 2026
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026