LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی چڑیا گھر سے 2 شیر فرار ہونے کی افواہ، اے آئی تصویر نے امریکا میں ہلچل مچا دی شارجہ کتاب میلے میں شیخہ بدور القاسمی کی نئی کتاب ’’منطق الطیر‘‘ کی رونمائی شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہوگی یوریشیا میں سلامتی کا نیا نظام قائم کرنا ضروری ہے، روسی وزیر خارجہ ایران کی ایرو سپیس فورس نے نئی سٹریٹجک میزائل سٹی کا افتتاح کر دیا شارجہ کتاب میلے میں جاسوس کونان کی انٹری، پراسرار چوری نے شائقین کو حیران کر دیا چھوٹے صوبوں کا قیام قومی ضرورت، عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے: شوکت یوسفزئی شارجہ بک فیئر میں سائنسی تجربات کا مظاہرہ، عبداللہ عنان نے شائقین کو حیران کر دیا بہاولپور: غیر ملکی خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج، شوہر فرار، سسر گرفتار دبئی میں عالمی تھری آن تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ، سربیا کی ٹیم فاتح قرار عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ناران اور گردونواح میں بارش، برفباری: بابوسر ٹاپ آمدورفت کیلئے بند مذہبی شخص ہوں، امید ہے جنت میں جاؤں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

چھوٹے صوبوں کا قیام قومی ضرورت، عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے: شوکت یوسفزئی

Web Desk

11 November 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک میں چھوٹے اور نئے صوبوں کا قیام ایک اہم قومی ضرورت ہے، جس سے عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نئے صوبوں کی تشکیل پاکستان تحریک انصاف کے بنیادی منشور کا حصہ ہے اور پارٹی اصولی طور پر اس کی مکمل حمایت کرتی ہے، تاہم اس عمل کے لیے تمام آئینی تقاضے پورے کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت نے نئے صوبوں کے معاملے پر ابھی تک تحریک انصاف سے کوئی باضابطہ رابطہ یا مشاورت نہیں کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کے اندرونی اور قومی سیاست کے حوالے سے زور دیا کہ باہمی لڑائی جھگڑے ختم کر کے مفاہمت کا راستہ اپنایا جانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی اداروں سے تصادم اور لڑائی کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور تمام سیاسی و قومی مسائل کا حل پارلیمنٹ کے فورم سے ہی ممکن ہے۔