ٹک ٹاکر انصر عرف پتلو کی عبوری ضمانت منسوخ
Web Desk
10 November 2026
ڈسکہ میں مہندی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 2 افراد کے جاں بحق اور 18 کے زخمی ہونے والے مقدمے میں نامزد ٹک ٹاکر انصر عرف پتلو کی عبوری ضمانت عدم پیشی پر منسوخ کر دی گئی ہے۔ ڈسکہ کی عدالت نے تھانہ موترہ میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم کی غیر حاضری پر یہ فیصلہ سنایا۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر کو جاں بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین کو دھمکیاں دینے کے ایک دوسرے مقدمے میں تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ ڈسکہ روڈ پر منعقدہ اس مہندی کی تقریب میں بدنظمی کے باعث قیمتی جانوں کا زیاں ہوا تھا جس پر پولیس کی مدعیت میں قانونی کارروائی شروع کی گئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
اجوکا تھیٹر کا پنجابی فیچر فلم بالی جٹی بنانے کا اعلان
11 November 2026
شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف
11 November 2026
ماسکو میں 12 نومبر کو عالمی فلم ایوارڈز کی تقریب، پاکستان کی 2 فلمیں نامزد
11 November 2026
اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں گرفتار ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
10 November 2026
حمیرا ظہیر آئی سی یو میں زیر علاج، بشریٰ انصاری کی دعا کی اپیل
10 November 2026
امریکا میں شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے 60 لاکھ ڈالر کے زیورات چوری
10 November 2026
عورت حمل اور زچگی کے بعد اپنے ساتھ ہونے والا سلوک کبھی نہیں بھولتی: ماہرہ خان
10 November 2026
سیاکوٹ کا مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو پولیس نے گرفتار کر لیا
9 November 2026