پولیس وردی میں ملبوس افراد اور سی سی ڈی کے درمیان مبینہ مقابلہ، تمام ملزمان گرفتار
Web Desk
7 November 2026
تھانہ سٹی کے علاقے جھنگ روڈ پر واقع جھمرہ چوک میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے اہلکاروں اور پولیس کی وردی میں ملبوس اشتہاری ملزمان کے درمیان مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، کالے رنگ کی کار میں سوار پولیس کی وردی پہنے اشتہاری ملزمان نے جھمرہ چوک میں سی سی ڈی کے اہلکاروں کو دیکھتے ہی سرعام فائرنگ شروع کر دی۔ سی سی ڈی کے اہلکاروں نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کی زد میں آ کر ایک اشتہاری ملزم اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سی سی ڈی اہلکاروں کی سرکاری گاڑی متاثر ہوئی جبکہ ملزمان کی کار کا ٹائر بھی فائرنگ کی زد میں آ کر پھٹ گیا۔ اس کے باوجود سی سی ڈی اہلکاروں نے حواس برقرار رکھتے ہوئے کامیاب آپریشن کیا اور زخمی اشتہاری سمیت کار میں سوار تمام ملزمان کو موقع پر ہی حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی حوثی ملیشیا کے سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت، مکمل یکجہتی کا اظہار
7 November 2026
ترکیہ کی پارلیمنٹ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی
7 November 2026
پاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشتگردی، سائبر کرائم، امیگریشن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
7 November 2026
ابوظہبی میں امریکا اور یوکرین کیساتھ مذاکرات سے قبل پوتن کی سلامتی کونسل سے اہم مشاورت
7 November 2026
گادی آئزن کوٹ نئے وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں آگئے، 67 ارکان کی حمایت حاصل
7 November 2026
علامہ اقبال کا یومِ پیدائش، روسی طلبہ کا اردو کلام اقبال پیش کر کے خراجِ عقیدت
7 November 2026
ڈیجیٹل تفریح کی دنیا میں اہم پیشرفت، رائل ریپچی 26 دسمبر کو دبئی سے متعارف ہوگا
7 November 2026
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: محکمہ سکولز کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز
7 November 2026