کم عمر بچیوں کو آن لائن بلیک میل کرنے والے 2 ملزم گرفتار
Web Desk
6 November 2026
نیشنل کاؤنٹر سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) گوجرانوالہ نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کم عمر بچیوں کو آن لائن بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے 3 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق، گرفتار ملزمان کی شناخت صہیب حسن اور اقبال خورشید کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں ضلع سیالکوٹ کے علاقے ملکی کلاں سے ایک گھیراؤ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جعلی پروفائلز بنا کر کم عمر بچیوں سے دوستی اور رابطہ قائم کرتے تھے، اور پھر ویڈیو کالز کے دوران ان کی نازیبا تصاویر و ویڈیوز حاصل کر کے انہیں آن لائن بلیک میلنگ کا نشانہ بناتے تھے۔
ایجنسی نے ملزمان کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے اس کارروائی پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ بچوں کے تحفظ اور آن لائن ہراسانی و بلیک میلنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ سائبر ہراسانی یا کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1799 پر رابطہ کریں یا اپنے قریبی سرکل میں رپورٹ درج کروائیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی حوثی ملیشیا کے سعودیہ پر حملوں کی شدید مذمت، مکمل یکجہتی کا اظہار
7 November 2026
ترکیہ کی پارلیمنٹ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی
7 November 2026
پاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشتگردی، سائبر کرائم، امیگریشن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
7 November 2026
ابوظہبی میں امریکا اور یوکرین کیساتھ مذاکرات سے قبل پوتن کی سلامتی کونسل سے اہم مشاورت
7 November 2026
گادی آئزن کوٹ نئے وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں آگئے، 67 ارکان کی حمایت حاصل
7 November 2026
علامہ اقبال کا یومِ پیدائش، روسی طلبہ کا اردو کلام اقبال پیش کر کے خراجِ عقیدت
7 November 2026
ڈیجیٹل تفریح کی دنیا میں اہم پیشرفت، رائل ریپچی 26 دسمبر کو دبئی سے متعارف ہوگا
7 November 2026
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: محکمہ سکولز کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز
7 November 2026