پاکستان میں دو دہائیوں بعد تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں بحال ہونے کی تیاری
Web Desk
6 November 2026
پاکستان میں 20 سال کے طویل عرصے بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی آف شور سرگرمیاں باقاعدہ بحال ہونے جا رہی ہیں، جس کے سلسلے میں ترک پٹرولیم کمپنی کا جدید ترین سیسمک سروے جہاز 17 سے 20 نومبر کے درمیان کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ترک جہاز کی آمد، سیکیورٹی، لائیو آپریشنز اور سمندری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پٹرولیم نے اعلان کیا کہ وہ ترک جہاز کی کراچی آمد پر ذاتی طور پر اس کا استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور ترکیہ کی دیرینہ دوستی اور حال ہی میں طے پانے والے تاریخی “مکہ معاہدے” (Mecca Defense Pact) کے بعد توانائی کے شعبے میں تعاون کا ایک انتہائی اہم سنگِ میل ہے۔
علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ یہ آف شور منصوبہ پاکستان کی توانائی کی سلامتی، ملکی معیشت کی استحکام اور ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ روابط کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کرے گا۔ ترکیہ کی پٹرولیم کمپنی کے پروجیکٹ مینیجر نے پاکستانی حکام کے بھرپور اور بلا تعطل تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کو کراچی میں آپریشنز کی کامیابی کے لیے مکمل باہمی رابطہ کاری برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
عظمیٰ بخاری نے ستھرا پنجاب منصوبے کے ہیروز کی ویڈیو شیئر کر دی
7 November 2026
ایران میں امریکی ممکنہ حملے کے پیش نظر ہنگامی تیاریوں کا آغاز: برطانوی اخبار کا دعویٰ
7 November 2026
پولیس وردی میں ملبوس افراد اور سی سی ڈی کے درمیان مبینہ مقابلہ، تمام ملزمان گرفتار
7 November 2026
کم عمر بچیوں کو آن لائن بلیک میل کرنے والے 2 ملزم گرفتار
6 November 2026
بلاول بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری
6 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول: امریکی موسیقاروں کی میوزک اور پولش آرٹسٹ کی فائن آرٹس ورکشاپ
6 November 2026
پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی رینک کے 3 افسروں کے دوبارہ تقرر و تبادلے
6 November 2026
خیبرپختونخوا کے عوام پی ٹی آئی نہیں ریاست کے ساتھ ہیں: امیر مقام
6 November 2026