خیبرپختونخوا کے عوام پی ٹی آئی نہیں ریاست کے ساتھ ہیں: امیر مقام
Web Desk
6 November 2026
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے غیرت مند عوام پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے منفی بیانیے کے ساتھ نہیں بلکہ اپنی ریاست اور مسلح افواج کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں ایک عظیم الشان عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے۔ صوبے کے عوام نے قیامِ پاکستان کے وقت بھی تاریخی کردار ادا کیا تھا اور آج بھی وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور ریاست کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں خاکی وردی والے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک کا دفاع یقینی بناتے ہیں، اور ہماری فوج نے ہمیشہ بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملا کر اپنے سے بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ہیں۔
امیر مقام نے پی ٹی آئی کی سابقہ صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے کی عوام کو 13 سالہ بدترین دورِ حکومت سے نجات مل چکی ہے، جس کا بنیادی کام صرف فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانا اور چندہ اکٹھا کرنے کے لیے مارچ کو طول دینا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا چیپٹر اب ہمیشہ کے لیے بند ہو چکا ہے اور ان کا بلاامتیاز احتساب ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہری پور اور خیبر پختونخوا کی ترقی کے لیے تمام ممکنہ وسائل اور سپورٹ فراہم کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
عظمیٰ بخاری نے ستھرا پنجاب منصوبے کے ہیروز کی ویڈیو شیئر کر دی
7 November 2026
ایران میں امریکی ممکنہ حملے کے پیش نظر ہنگامی تیاریوں کا آغاز: برطانوی اخبار کا دعویٰ
7 November 2026
پولیس وردی میں ملبوس افراد اور سی سی ڈی کے درمیان مبینہ مقابلہ، تمام ملزمان گرفتار
7 November 2026
کم عمر بچیوں کو آن لائن بلیک میل کرنے والے 2 ملزم گرفتار
6 November 2026
بلاول بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری
6 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول: امریکی موسیقاروں کی میوزک اور پولش آرٹسٹ کی فائن آرٹس ورکشاپ
6 November 2026
پاکستان میں دو دہائیوں بعد تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں بحال ہونے کی تیاری
6 November 2026
پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی رینک کے 3 افسروں کے دوبارہ تقرر و تبادلے
6 November 2026