’13 لاکھ روپے کا ایک سیرپ‘، جناح اسپتال میں جینیاتی مریضوں کو دوا کی مفت فراہمی
Web Desk
6 November 2026
حکومتِ سندھ نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC) کراچی میں جینیاتی بیماری اسپائنل مسکولر ایٹروفی (SMA) میں مبتلا مریضوں کے لیے مہنگے ترین علاج کی مفت فراہمی کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ انمول پروگرام کے تحت رجسٹرڈ 21 بچوں اور 4 بالغ مریضوں کو 13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ریسڈیپلام سیرپ کی پہلی بوتل فراہم کر دی گئی ہے، جبکہ محکمہ صحت نے ان مریضوں کے چار سالہ علاج کے لیے 26 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ روش پاکستان کے تعاون سے معاہدے کے تحت ایک بوتل خریدنے پر 3 بوتلیں مفت ملیں گی، جس کے تحت ہر مریض کو سالانہ 24 اور چار سال میں مجموعی طور پر 96 بوتلیں فراہم کی جائیں گی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 25 ابتدائی مریضوں کے بعد اب مزید مستحق افراد کی اہلیت اور رجسٹریشن کے لیے ماہر ڈاکٹروں کا خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ذیابیطس کے علاج میں اہم پیشرفت، بغیر انسولین شوگر کنٹرول کرنے والی ڈیوائس تیار
6 November 2026
جی ایل پی ون ادویات سے ذیابیطس کا خطرہ 31 فیصد کم ہونے کا انکشاف
6 November 2026
پاکستان میں 2026 کا نواں پولیو کیس خیبر سے رپورٹ
5 November 2026
پولیو مہم: تین روز میں ایک کروڑ 96 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے
5 November 2026
الٹرا پراسیس غذاؤں سے امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
4 November 2026
جناح ہسپتال میں ریبیز سے متاثرہ 12 سالہ بچہ دم توڑ گیا
4 November 2026
اس موسم میں موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں: ویکسین لگوائیں،ڈاکٹر الیسٹر ایف مارٹن
4 November 2026
نیویارک کے ہیلتھ کمشنر کی شہریوں کو فلو اور کوویڈ ویکسین لگوانے کی سخت ہدایت
4 November 2026