برلن میں بین الاقوامی نمائش بازار، پاکستانی روایتی دستکاری کا خصوصی پویلین قائم
Web Desk
5 November 2026
میں پاکستان کا خصوصی پویلین قائم کر دیا گیا ہے، جہاں ملک کے مختلف علاقوں کی روایتی دستکاری اور منفرد ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر پیش کیا جا رہا ہے۔
عالمی نمائش میں دنیا بھر کے تقریباً 60 ممالک سے آئے ہوئے نمائش کنندگان اپنے اسٹالز لگا رہے ہیں۔ جرمنی میں پاکستان کے سفیر سلمان شریف نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور وہاں موجود پاکستانی ہنرمندوں، دستکاروں اور تاجروں سے تفصیلی ملاقات کی۔ پاکستانی پویلین میں ہاتھ سے تیار کردہ نفیس قالین، لکڑی کا روایتی فرنیچر، پیتل اور تانبے کے دیدہ زیب برتن و شہ پارے اور ہاتھ سے کی گئی روایتی کڑھائی و کپڑے کی مصنوعات شامل ہیں، جن میں جرمن اور یورپی خریداروں نے گہری دلچسپی ظاہر کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیرِ پاکستان سلمان شریف نے کہا کہ بازار برلن جیسے عالمی پلیٹ فارمز پاکستانی دستکاری اور مقامی مصنوعات کو یورپی منڈیوں میں متعارف کرانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستانی سفارت خانہ برلن، جرمنی میں موجود پاکستانی تاجر برادری اور فنکاروں کو تجارتی روابط بڑھانے اور ان کی برآمدات کو یورپی مارکیٹ تک رسائی میں ہر ممکن معاونت فراہم کرتا رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب
5 November 2026
کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان
5 November 2026
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
5 November 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا
5 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی
5 November 2026
کراچی میں این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ، 274 افراد گرفتار
5 November 2026