کراچی میں این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ، 274 افراد گرفتار
Web Desk
5 November 2026
کراچی کے مرکزی شاہراہ شارع فیصل پر واقع ایک کمرشل پلازہ میں ‘نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی’ (NCCIA) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 274 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں 100 خواتین اور 42 ٹین ایجرز (کم عمر لڑکے لڑکیاں) بھی شامل ہیں، جبکہ واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے شہزاد اکبر اور سائبر کرائم حکام کے مطابق ملزمان مختلف جعلی ناموں، اکاؤنٹوں اور سوشل میڈیا آئی ڈیز کے ذریعے نہ صرف غیر ملکیوں بلکہ مقامی شہریوں کو بھی معاشی فراڈ اور سکیمنگ کا نشانہ بناتے تھے۔ کارروائی کے دوران 339 جدید لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل آلات بھی تحویل میں لیے گئے ہیں۔
سائبر کرائم حکام نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ کراچی میں اس وقت تقریباً 300 سے 350 غیر قانونی سکیمنگ کال سینٹرز متحرک ہیں جن کے خلاف بلا امتیاز آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ ماضی میں صرف ان کمپائینز کے مالکان کے خلاف کارروائیاں کی جاتی تھیں جس کے بعد یہ نیٹ ورکس دوبارہ کام شروع کر دیتے تھے، تاہم اب مکمل نیٹ ورک بشمول ملازمین کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب
5 November 2026
کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان
5 November 2026
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
5 November 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا
5 November 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی
5 November 2026
برلن میں بین الاقوامی نمائش بازار، پاکستانی روایتی دستکاری کا خصوصی پویلین قائم
5 November 2026