LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی برلن میں بین الاقوامی نمائش بازار، پاکستانی روایتی دستکاری کا خصوصی پویلین قائم کراچی میں این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ، 274 افراد گرفتار ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل، امریکا نے چھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بناکر تاریخ رقم کردی جعلی خبروں اور ڈس انفارمیشن کا پھیلاؤ آج کا سب سے بڑا چیلنج ہے: عطا تارڑ شمالی کوریا کا فضائی دفاعی میزائل سسٹم کا تجربہ، کروز میزائل حملوں کی مشقیں متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری 2027 سے نئے ٹریفک قوانین نافذ کرنے کا اعلان امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں 25 ہزار ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے کا اعلان

جعلی خبروں اور ڈس انفارمیشن کا پھیلاؤ آج کا سب سے بڑا چیلنج ہے: عطا تارڑ

Web Desk

5 November 2026

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں جعلی و غیر مصدقہ خبریں (ڈس انفارمیشن) اور مصنوعی ذہانت (AI) کا منفی استعمال سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے فیکٹ چیک کا نظام اور قوانین مضبوط بنانا ہوں گے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پیکا (PECA) ایکٹ کا مقصد آزادیِ اظہارِ رائے پر قدغن لگانا نہیں بلکہ صرف الیکٹرانک و ڈیجیٹل جرائم کی روک تھام ہے، اور سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) فعال کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈے اور جعلی خبروں کا پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری سے جواب دیا، تاہم سوشل میڈیا پر معلومات کی تصدیق اور منفی استعمال کو روکنے کے لیے خصوصی ڈیجیٹل کورسز اور عوامی آگاہی ناگزیر ہو چکی ہے۔