پاکستان میں 2026 کا نواں پولیو کیس خیبر سے رپورٹ
Web Desk
5 November 2026
پاکستان میں سال 2026 کا نواں پولیو کیس خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر سے رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد رواں برس ملک بھر میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (NNEOC) کے مطابق رواں سال سامنے آنے والے کیسز میں سے 7 خیبرپختونخوا اور 2 سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ضلع خیبر سمیت ملک کے 97 اضلاع میں پاک افغان مشترکہ انسدادِ پولیو مہم جاری ہے، جس کے تحت 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ ہیلتھ حکام نے تاکید کی ہے کہ پولیو ایک لاعلاج معذوری کا باعث بننے والا مرض ہے جس سے صرف بروقت ویکسینیشن ہی تحفظ فراہم کر سکتی ہے، اس لیے والدین پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکہ جات لازمی مکمل کروائیں۔
متعلقہ عنوانات
ذیابیطس کے علاج میں اہم پیشرفت، بغیر انسولین شوگر کنٹرول کرنے والی ڈیوائس تیار
6 November 2026
جی ایل پی ون ادویات سے ذیابیطس کا خطرہ 31 فیصد کم ہونے کا انکشاف
6 November 2026
’13 لاکھ روپے کا ایک سیرپ‘، جناح اسپتال میں جینیاتی مریضوں کو دوا کی مفت فراہمی
6 November 2026
پولیو مہم: تین روز میں ایک کروڑ 96 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے
5 November 2026
الٹرا پراسیس غذاؤں سے امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
4 November 2026
جناح ہسپتال میں ریبیز سے متاثرہ 12 سالہ بچہ دم توڑ گیا
4 November 2026
اس موسم میں موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں: ویکسین لگوائیں،ڈاکٹر الیسٹر ایف مارٹن
4 November 2026
نیویارک کے ہیلتھ کمشنر کی شہریوں کو فلو اور کوویڈ ویکسین لگوانے کی سخت ہدایت
4 November 2026