لڑکی سے آن لائن محبت ہوئی لیکن دھوکا ملا: ٹیپو شریف کا انکشاف
Web Desk
22 December 2025
حال ہی میں ٹیپو شریف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک تکلیف دہ تجربے کا انکشاف کیا، دوران شو میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش آیا جہاں آپ نے کسی شخص کو جو سمجھا ہو وہ اس سے مختلف نکلا ہو۔
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے انکشاف کیا کہ میں نے ایک بار آن لائن ایک لڑکی سے محبت کی تھی، میرا اس کے ساتھ ڈھائی سال تک تعلق رہا، حالانکہ ہماری کبھی ملاقات نہیں ہوئی، بعدازاں مجھے معلوم ہوا کہ اس لڑکی نے مجھ سے کئی جھوٹ بولے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دیر میں محسوس ہوا کہ میں نے اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال، یعنی 25 سے 27 سال کی عمر صرف اس کی وجہ سے ضائع کر دیے، جو ایک بہت اہم دور ہوتا ہے، اس تلخ تجربے نے مجھے بدل کر رکھ دیا۔
ٹیپو شریف نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد میں نے نئے تعلقات بنانے کی کوشش کی، مگر اب مجھ میں بھروسے کا مسئلہ پیدا ہو چکا ہے، میں نئے رشتے شروع نہیں کرنا چاہتا اور اگر کبھی ایسا خیال آئے بھی تو جان بوجھ کر خود کو دور کر لیتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بہت جذباتی اور حساس ہوں، اس لیے مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں کوئی نیا تعلق میرے لیے ایک اور مشکل کھڑی نہ کر دے۔
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026