LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ پنجاب کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات، پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی برلن میں بین الاقوامی نمائش بازار، پاکستانی روایتی دستکاری کا خصوصی پویلین قائم کراچی میں این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ، 274 افراد گرفتار ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل، امریکا نے چھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بناکر تاریخ رقم کردی جعلی خبروں اور ڈس انفارمیشن کا پھیلاؤ آج کا سب سے بڑا چیلنج ہے: عطا تارڑ شمالی کوریا کا فضائی دفاعی میزائل سسٹم کا تجربہ، کروز میزائل حملوں کی مشقیں

آسٹریہ میں پاکستانی سفارت خانے کے اکاؤنٹنٹ کی خورد برد کا انکشاف

Web Desk

4 November 2026

چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آسٹریہ اور بلغاریہ میں واقع پاکستانی سفارت خانوں میں تعينات اکاؤنٹنٹس کی جانب سے کروڑوں روپے کی سنگین مالی خورد برد کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔

اجلاس کے دوران آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آسٹریہ میں پاکستانی سفارت خانے کے اکاؤنٹنٹ سلمان قریشی نے 16 کروڑ 56 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا غبن کیا۔ حکام کے مطابق ملزم نے یہ قومی رقم اپنے اور اپنی اہلیہ کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی، جس کے بعد معاملہ تحقیقات کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے سپرد کر دیا گیا تھا۔ ایف آئی اے کے نمائندوں نے بتایا کہ مقدمے میں اب تک دو ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں اور ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، تاہم وہ فی الوقت ضمانت پر رہا ہے۔

کیس کی سست روی اور تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی اے سی سید نوید قمر نے کہا کہ 6 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک صرف ایف آئی آرز ہی درج ہو سکی ہیں جو کہ ایف آئی اے کی انتہائی مایوس کن کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے سخت جملے ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوں لگتا ہے جیسے ایف آئی اے کی تمام تر توجہ صرف سیاسی مقدمات تک محدود ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ایف آئی اے کی عدم توجہی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے آئندہ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کو ذاتی طور پر طلب کر لیا ہے۔