سالک حسین کرپشن کے الزامات بارے ثبوت پیش کریں یا معافی مانگیں: عظمیٰ بخاری
Web Desk
4 November 2026
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سالک حسین وزیراعلیٰ کے نوٹس کا باضابطہ جواب دیں، کرپشن کے ثبوت پیش کریں یا پھر معافی مانگیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سے جاری اپنے تنقیدی بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وفاقی وزیر اور اتحادی حکومت کا حصہ ہونے کے باوجود بغیر کسی شواہد کے بے بنیاد الزام تراشی کرنا چوہدری سالک حسین کو زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ سالک حسین نے پہلے خود ہی ڈپٹی کمشنر گجرات کی تعیناتی کی سفارش کا اعتراف کیا تھا، تاہم اب وہ اپنے بیان سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ سرکاری عہدے کی سہولیات بھی حاصل کرنا اور ساتھ ہی بے بنیاد الزامات لگانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور یوٹرن لینے کی پالیسی اب نہیں چلے گی۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری سالک حسین کے اپنے بھائی بھی گزشتہ روز ان کے الزامات کو علی الاعلان مسترد کر چکے ہیں، جبکہ خود سالک حسین اعتراف کر چکے ہیں کہ ان کے پاس کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں کھربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی پروجیکٹس مکمل کیے ہیں جن میں مخالفین بھی ایک دھیلے کی بے ضابطگی ثابت نہیں کر سکے، اس لیے الماریاں بھرنے کے الزامات پر چوہدری سالک حسین کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ
5 November 2026
پنجاب کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات، پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری
5 November 2026
شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب
5 November 2026
کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان
5 November 2026
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
5 November 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا
5 November 2026