غیر قانونی بھرتیاں: اسعد محمود کو نیب اور ایف آئی اے کے نوٹسز جاری
Web Desk
4 November 2026
سابق وفاقی وزیر اسعد محمود کے خلاف پاکستان پوسٹ آفس میں ہزاروں مبینہ غیر قانونی اور قواعد و ضوابط کے برعکس بھرتیوں کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا ہے، جس پر قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انہیں باضابطہ طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق اسعد محمود کو 10 نومبر 2026ء کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحقیقاتی دستاویزات کے مطابق اسعد محمود کے دورِ وزارت (2022ء تا 2023ء) کے دوران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان پوسٹ آفس میں 3 ہزار 938 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی تھی، مگر مبینہ طور پر 4 ہزار 252 افراد کو خلافِ قانون بھرتی کیا گیا۔ نیب نوٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس دوران 2 ہزار 646 ایسی آسامیوں پر بھی تقرریاں کی گئیں جنہیں پہلے ہی ختم کیا جا چکا تھا، جبکہ کابینہ کمیٹی کے احکامات اور ٹیسٹنگ ایجنسی کی سفارشات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے کنٹریکٹ کی بجائے مستقل تقرریاں کی گئیں۔ ان بھرتیوں میں ڈومیسائل کوٹے کی خلاف ورزی، زائد العمر امیدواروں، جعلی دستاویزات اور مبینہ سیاسی وابستگی کے الزامات شامل ہیں۔
دوسری جانب، ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بھی انکوائری نمبر 197/2026 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اسعد محمود کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ نیب نے نوٹس میں انتباہ جاری کیا ہے کہ عدم تعمیل یا پیش نہ ہونے کی صورت میں قومی احتساب آرڈیننس 1999ء کی دفعہ 31 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ
5 November 2026
پنجاب کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات، پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری
5 November 2026
شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب
5 November 2026
کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان
5 November 2026
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
5 November 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا
5 November 2026