ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز میں بڑی ترمیم کر دی
Web Desk
4 November 2026
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز میں اہم ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے گھریلو الیکٹریکل سامان کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے، جس کے تحت متعدد نئی اشیاء پر ٹریکنگ کے لیے ٹیکس اسٹیمپ (Tax Stamp) لگانا اور اسے فعال کرنا قانوناً لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے نئے قواعد و ضوابط کے مطابق ایئر کنڈیشنر، فریج، فریزر، واشنگ مشین اور ٹیلی ویژن کے ساتھ ساتھ اسٹوریج بیٹریوں کو بھی اس نئے ٹیکس نیٹ ورک میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ان قواعد کا اطلاق مقامی پیداوار کے علاوہ درآمدی الیکٹرانکس پر بھی یکساں ہوگا، اور کسی بھی درآمدی سامان پر کلیئرنس سے قبل ٹیکس اسٹیمپ کی تنصیب اور ایکٹیویشن کے بغیر کسٹم کلیئرنس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ریٹیل اور آٹو کمپنیوں کو سپلائی کی جانے والی اسٹوریج بیٹریاں اور اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز (SOEs) بھی ان نئے قواعد کی پابند ہوں گی، تاہم بیٹریوں کے پرزہ جات کو ان ضوابط سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس اسٹیمپ مصنوعات اور ان کی پیکنگ دونوں پر چسپاں کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے لائسنس کے حصول کے لیے صرف “کمپنی” ہونے کی لازمی شرط ختم کرتے ہوئے تمام اہل درخواست گزاروں کو لائسنس کے لیے اہل قرار دے دیا ہے، جبکہ ایک لائسنس صرف ایک مخصوص پروڈکٹ کی ٹریکنگ کے لیے استعمال ہو سکے گا۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ٹریکنگ سسٹم کا تمام تر ڈیٹا اور سیکیورٹی کوڈز حکومتِ پاکستان کی ملکیت ہوں گے اور لائسنس کی مدت ختم ہونے پر لائسنس ہولڈر تمام ریکارڈ ایف بی آر کے حوالے کرنے کا پابند ہو گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ
5 November 2026
پنجاب کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات، پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری
5 November 2026
شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب
5 November 2026
کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان
5 November 2026
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
5 November 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا
5 November 2026