اسلام آباد بلدیاتی الیکشن: تاحال 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے
Web Desk
4 November 2026
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2026ء کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل سست روی کا شکار ہے، جہاں گزشتہ شام تک مجموعی طور پر صرف 39 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروائے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق، 3 نومبر تک امیدواروں کو مجموعی طور پر 1,665 نامزدگی فارمز جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق، کاغذاتِ نامزدگی کی سکروٹنی 9 سے 13 نومبر تک ہوگی، جبکہ کاغذات مسترد یا قبول ہونے کے خلاف اپیلیں 14 سے 18 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی جن پر اپیلٹ اتھارٹی 19 سے 23 نومبر کے دوران فیصلے سنائے گی۔
انتخابی شیڈول کے تحت امیدوار 25 نومبر تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے جبکہ فائنل امیدواروں کو انتخابی نشانات 26 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔ اسلام آباد کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے 125 یونین کونسلز (UCs) میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں 16 ریٹرننگ افسران (ROs) انتخابی امور کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ بلدیاتی انتخابات سال 2015ء کے بلدیاتی قانون کے تحت کروائے جا رہے ہیں، جن کے لیے پولنگ 20 دسمبر 2026ء کو ہوگی جبکہ غیر حتمی انتخابی نتائج 21 سے 24 دسمبر تک مرتب کر کے جاری کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ
5 November 2026
پنجاب کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات، پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری
5 November 2026
شہباز شریف سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
قانونی نوٹس کا انتظار ہے، چودھری سالک حسین کا مریم اورنگزیب کو جواب
5 November 2026
کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طاقت سے آواز اٹھانا ہوگی: حافظ نعیم الرحمان
5 November 2026
فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
5 November 2026
اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
5 November 2026
شہباز شریف نے کشمیر چوک انڈرپاس منصوبے کا افتتاح کر دیا
5 November 2026