LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی

پاکستانی فائٹر ملیحہ علی کی عالمی ایم ایم اے چیمپئن شپ میں بڑی کامیابی

Web Desk

4 November 2026

پاکستان کی نامور مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر ملیحہ علی نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے روس کی مضبوط اور معروف فائٹر ویرونیکا ڈروزڈووا (Veronika Drozdova) کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں منعقدہ عالمی ایم ایم اے ایونٹ ‘آئی ایم ایم اے ایف (IMMAF) ورلڈ چیمپئن شپ’ کے اہم راؤنڈ میں ملیحہ علی نے آغاز سے ہی جارحانہ اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی فائٹر نے رِنگ اور کیج میں زبردست اسٹرائیکنگ، مضبوط دفاعی صلاحیتوں اور غیر معمولی تکنیکی مہارت سے اپنی حریف کو دباؤ میں رکھا اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ مقابلے میں کامل برتری حاصل کی، جس کا اختتام ان کی فتح پر ہوا۔

شکست خوردہ روسی فائٹر ویرونیکا ڈروزڈووا کا شمار روس کی انتہائی ابھرتی ہوئی فائٹرز میں ہوتا ہے اور وہ دو مرتبہ یورپی ایم ایم اے چیمپئن کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔ ایسی تجربہ کار اور دو بار کی یورپی چیمپئن کو عالمی سطح پر دھول چٹانا ملیحہ علی اور پاکستان کے کھیل کے میدان میں ایک کلاؤڈ بریکنگ پیش رفت اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ایم ایم اے صلاحیتوں کے لوہا منوانے کا مظہر ہے۔