آئی سی سی ورلڈ کپ 2027ء: ٹکٹوں کے لیے 12 کروڑ سے زائد ریکارڈ درخواستیں موصول، پاک بھارت ٹکراؤ سرفہرست
Web Desk
2 November 2026
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027ء کے ٹکٹوں کے لیے دنیا بھر سے 12 کروڑ 8 لاکھ سے زائد ریکارڈ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جس میں 193 ممالک کے 28 لاکھ سے زیادہ شائقین نے قرعہ اندازی میں حصہ لیا ہے۔ یکم نومبر تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، 10 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے مقابلے کے لیے سب سے زیادہ یعنی 83 لاکھ 97 ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں، جبکہ جوہانسبرگ میں ہونے والے فائنل کے لیے 79 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ 24 سال بعد افریقہ واپس آنے والا یہ میگا ایونٹ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کے 12 اسٹیڈیمز میں منعقد ہوگا، جس کے 57 میچز کے لیے ٹکٹوں کی مفت آن لائن رجسٹریشن 21 نومبر تک جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026