چائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے: اسحاق ڈار
Web Desk
2 November 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو ہائی شنگ کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی ترقی میں جماعت سازی، شفافیت اور خود احتسابی کا اہم ترین کردار ہے، اور سی پی سی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل پاکستان کے لیے قابلِ تقلید ہے۔ پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ اور کمیونسٹ پارٹی کی 105 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے صدر شی جن پنگ کی قیادت اور غربت کے خاتمے کی تاریخی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سی پیک جوائنٹ کنسلٹیشن میکانزم کے تحت دونوں ممالک نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ‘فائیو پوائنٹ پیس انیشی ایٹو’ کا بھی آغاز کیا ہے۔ اس موقع پر چینی وزیر لیو ہائی شنگ اور سینیٹر شیری رحمن نے بھی باہمی اسٹریٹجک شراکت داری اور گڈ گورننس کے تجربات کے تبادلے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
2 November 2026
پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا، 30 سالہ ہوابازی کا تجربہ رکھنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ
2 November 2026
وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کی ہدایت
2 November 2026
ایران کیخلاف نئی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی تشویشناک ہے: روس
2 November 2026
ارکانِ پارلیمنٹ کے فنڈز پر کمیشن لیا جاتا تھا، مولانا فضل الرحمن کو نوٹس دینا حکومتی ہلکا پن ہے: مولانا عبدالغفور حیدری
2 November 2026
عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز
2 November 2026
ٹرمپ کا ایران کو مکمل تباہ نہ کرنے پر ناراضی کا اعتراف، ڈیموکریٹس کو ویٹو کی دھمکی
2 November 2026
ناروے میں 60 ہزار پاکستانی آباد، براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں: عاصم علی
2 November 2026