دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل حکومت بھی تھی: ترجمان پاک فوج
Web Desk
2 November 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عالمی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے پاس دہشت گردوں اور ان کے تمام سہولت کاروں کو ختم کرنے کی واضح حکمتِ عملی موجود ہے اور خیبرپختونخوا میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر 200 کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا غیور عوام امن کا طالب اور مستحق ہے، جبکہ صوبے میں انسدادِ دہشت گردی کی مخالفت صرف وہی عناصر کرتے ہیں جن کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ ہے۔ ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ ہم بھارت کی طرح تمام داخلی مسائل کی ذمہ داری باہر نہیں ڈالتے، تاہم افغانستان میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپس اور لانچ پیڈز موجود ہیں۔ بلوچستان کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور مقامی اشرافیہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور معاشی سرگرمیوں کو سبوتاژ کر کے عوام کو پسماندہ رکھنے کے لیے گٹھ جوڑ کیے ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
2 November 2026
پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا، 30 سالہ ہوابازی کا تجربہ رکھنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ
2 November 2026
وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کی ہدایت
2 November 2026
ایران کیخلاف نئی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی تشویشناک ہے: روس
2 November 2026
ارکانِ پارلیمنٹ کے فنڈز پر کمیشن لیا جاتا تھا، مولانا فضل الرحمن کو نوٹس دینا حکومتی ہلکا پن ہے: مولانا عبدالغفور حیدری
2 November 2026
عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز
2 November 2026
ٹرمپ کا ایران کو مکمل تباہ نہ کرنے پر ناراضی کا اعتراف، ڈیموکریٹس کو ویٹو کی دھمکی
2 November 2026
ناروے میں 60 ہزار پاکستانی آباد، براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں: عاصم علی
2 November 2026