پاکستان ترقی پذیر ممالک کے جی 24 گروپ کا چیئرمین بن گیا، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت
Web Desk
1 November 2026
پاکستان نے عالمی مالیاتی نظام میں ترقی پذیر ممالک کی موثر نمائندگی کے لیے قائم بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (G-24) کی سربراہی سنبھال لی ہے، جس کے بعد وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب گروپ کے نئے چیئرمین بن گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ مل کر ترقی پذیر ممالک کو سستی مالی معاونت، قرضوں کے پائیدار حل اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فنڈز کی فراہمی کے لیے آواز اٹھائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی عالمی اقتصادی فورمز اور پالیسی سازی کے اداروں میں پاکستان کے بااثر کردار اور آواز کو مزید تقویت دے گی۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
2 November 2026
پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا، 30 سالہ ہوابازی کا تجربہ رکھنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ
2 November 2026
وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کی ہدایت
2 November 2026
ایران کیخلاف نئی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی تشویشناک ہے: روس
2 November 2026
ارکانِ پارلیمنٹ کے فنڈز پر کمیشن لیا جاتا تھا، مولانا فضل الرحمن کو نوٹس دینا حکومتی ہلکا پن ہے: مولانا عبدالغفور حیدری
2 November 2026
عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز
2 November 2026
ٹرمپ کا ایران کو مکمل تباہ نہ کرنے پر ناراضی کا اعتراف، ڈیموکریٹس کو ویٹو کی دھمکی
2 November 2026
ناروے میں 60 ہزار پاکستانی آباد، براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں: عاصم علی
2 November 2026