ایل پی جی ایسوسی ایشنز کا 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان
Web Desk
1 November 2026
ایل پی جی مارکیٹز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال اور ایل پی جی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تمام ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس کے بعد خدشہ ظاہر کیا کہ حکومتی فارمولے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب اوگرا نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 294 روپے جبکہ 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 173 روپے 86 پیسے اضافے کے ساتھ 3,470 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق اوگرا کی مقررہ قیمتوں کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی پہلے ہی دوگنے دگنے نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
2 November 2026
پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا، 30 سالہ ہوابازی کا تجربہ رکھنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ
2 November 2026
وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کی ہدایت
2 November 2026
ایران کیخلاف نئی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی تشویشناک ہے: روس
2 November 2026
ارکانِ پارلیمنٹ کے فنڈز پر کمیشن لیا جاتا تھا، مولانا فضل الرحمن کو نوٹس دینا حکومتی ہلکا پن ہے: مولانا عبدالغفور حیدری
2 November 2026
عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز
2 November 2026
ٹرمپ کا ایران کو مکمل تباہ نہ کرنے پر ناراضی کا اعتراف، ڈیموکریٹس کو ویٹو کی دھمکی
2 November 2026
ناروے میں 60 ہزار پاکستانی آباد، براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں: عاصم علی
2 November 2026