کراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے 2 بحری جہازوں کی آمد
Web Desk
1 November 2026
کراچی پورٹ پر 1 لاکھ 1 ہزار ٹن درآمدی کارگو سے لدے دو بحری جہاز پہنچ گئے ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر برتھ فراہم کی گئی۔ ترجمان کے پی ٹی کے مطابق کارگو میں 50 ہزار ٹن ڈی اے پی (DAP) کھاد اور 51 ہزار ٹن گندم شامل ہے، جس کی ہینڈلنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ دونوں جہازوں کی بیک وقت ہینڈلنگ کے پی ٹی کی اعلیٰ آپریشنل صلاحیت کا مظہر ہے، جبکہ ضروری اشیا کی بروقت ترسیل ملکی غذائی تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔ چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد نے بھی واضح کیا کہ کراچی پورٹ ملکی سپلائی چین میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے اور بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
2 November 2026
پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز نے چارج سنبھال لیا، 30 سالہ ہوابازی کا تجربہ رکھنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ
2 November 2026
وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کی ہدایت
2 November 2026
ایران کیخلاف نئی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی تشویشناک ہے: روس
2 November 2026
ارکانِ پارلیمنٹ کے فنڈز پر کمیشن لیا جاتا تھا، مولانا فضل الرحمن کو نوٹس دینا حکومتی ہلکا پن ہے: مولانا عبدالغفور حیدری
2 November 2026
عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز
2 November 2026
ٹرمپ کا ایران کو مکمل تباہ نہ کرنے پر ناراضی کا اعتراف، ڈیموکریٹس کو ویٹو کی دھمکی
2 November 2026
ناروے میں 60 ہزار پاکستانی آباد، براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں: عاصم علی
2 November 2026