لاہور میں آلودگی کی شرح میں اضافہ، فضائی معیار انتہائی مضر صحت قرار
Web Desk
1 November 2026
لاہور میں آج موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ شہر کی ہوا میں آلودگی اور سموگ کی شرح انتہائی مضرِ صحت سطح تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب، فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور ملک کا دوسرا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے، جہاں سموگ کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 475 ریکارڈ کیا گیا۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 704 اور ماڈل ٹاؤن میں 481 کی خطرناک ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، جس پر ماہرینِ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل سے چینی وزیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
2 November 2026
وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کی ہدایت
2 November 2026
ارکانِ پارلیمنٹ کے فنڈز پر کمیشن لیا جاتا تھا، مولانا فضل الرحمن کو نوٹس دینا حکومتی ہلکا پن ہے: مولانا عبدالغفور حیدری
2 November 2026
عوام کو 15 روپے لٹر سستا پٹرول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: علی پرویز
2 November 2026
ناروے میں 60 ہزار پاکستانی آباد، براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے کام کررہے ہیں: عاصم علی
2 November 2026
26 نومبر احتجاج کیسز: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اسد قیصر اور لطیف کھوسہ سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں
2 November 2026
بلدیاتی انتخابات: چیف الیکشن کمشنر نے 10 نومبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا
2 November 2026
دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل حکومت بھی تھی: ترجمان پاک فوج
2 November 2026