LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس، سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار سینیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے اعداد و شمار پیش: جولائی تا ستمبر 2026 میں پٹرول کی یومیہ فروخت 21 ہزار میٹرک ٹن سے متجاوز سینیٹ میں محسن نقوی، کامران مرتضیٰ اور عابد شیر علی کے درمیان تلخ کلامی سیاسی اختلاف اپنی جگہ، ریاست مخالف باتیں کسی سیاستدان کو زیب نہیں دیتیں: محسن نقوی روس افریقہ سربراہی اجلاس : صدر پوتن کا افریقی ممالک سے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور وزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کی ماسٹر پلانز کے تحت توسیع کی منظوری دے دی مجتبیٰ خامنہ ای نے جنگ کے دوران معاشی استحکام اور قومی اتحاد کو اہم قرار دے دیا محمد اورنگزیب سے سعودی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ٹرمپ کی ایران جنگ سے امریکا پہلے سے زیادہ غیر محفوظ ہوگیا: اوباما جیو پولیٹیکل چیلنجز پر وزرا ایوان کو بریفنگ دیں، اپوزیشن انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اراکین نامزد کرے: بلاول بھٹو زرداری مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے توانائی اور خوراک مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پرانے ملازمین قومی ایئرلائن کا سرمایہ ہیں، ادارہ انہیں دھتکار کر نہ رکھے: عدالت بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کا روٹ توڑنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا فیلڈ مارشل خطے میں امن کیلئے تہران گئے، کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا: خواجہ آصف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز کی ملاقات: محمود خان اچکزئی کی علامہ راجہ ناصر عباس سے سیاسی صورتحال پر گفتگو

جیو پولیٹیکل چیلنجز پر وزرا ایوان کو بریفنگ دیں، اپوزیشن انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اراکین نامزد کرے: بلاول بھٹو زرداری

Web Desk

29 October 2026

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کو درپیش موجودہ جیو پولیٹیکل چیلنجز، ایران تنازع کے اثرات اور دفاعی معاہدوں پر وزیراعظم، وزرائے خارجہ و داخلہ ایوان کو باضابطہ بریفنگ دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا یہ نکتہ بالکل درست ہے کہ تمام فیصلے پارلیامان کے ذریعے کروائے جائیں، اور وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ حکومت کی بھی اپنی آئینی و انتظامی ذمے داریاں ہیں جنہیں اسے ہر صورت پورا کرنا چاہیے، لیکن ساتھ ہی اپوزیشن کو بھی اپنا پارلیمانی کردار احسن طریقے سے ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جو عناصر پارلیامان کو کمزور دیکھنا چاہتے تھے، آج ان کا وہ مقصد پورا ہو چکا ہے۔ اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں میں شرکت نہ کرنا آپ کا اپنا فیصلہ ہے، لیکن اگر آپ واقعی پارلیامان کو فعال بنانا چاہتے ہیں تو دونوں اپوزیشن لیڈر اپنی حاصل کردہ اتھارٹی کو استعمال کرتے ہوئے اہم کمیٹیوں بالخصوص ’انتخابی اصلاحات کمیٹی‘ کے لیے اپنے اراکین کو فوری نامزد کریں تاکہ انتخابات سے متعلقہ تمام امور اور مسائل کو حل کیا جا سکے، ورنہ اراکین کی عدم موجودگی میں ایسی کمیٹیوں اور تقاریر کا کوئی عملی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

چیئرمین پی پی پینے مزید خبردار کیا کہ آنے والے دنوں اور مہینوں میں پاکستان کو اہم جیو پولیٹیکل مشکلات اور خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے، اس لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ ایران تنازع کے ممکنہ نتائج، حالیہ دستخط شدہ دفاعی معاہدے کے مضمرات اور ملک کی اندرونی سیکیورٹی اور دہشت گردی کے خلاف حکومتی حکمت عملی سے ایوان کو تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔