پرانے ملازمین قومی ایئرلائن کا سرمایہ ہیں، ادارہ انہیں دھتکار کر نہ رکھے: عدالت
Web Desk
29 October 2026
وفاقی آئینی عدالت کے 2 رکنی بینچ نے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے قومی ایئرلائن انتظامیہ کو باضابطہ اور جامع جواب پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ پی آئی اے اپنے ان سابق ملازمین کی خدمات کا پاس رکھے جنہوں نے ادارے کے لیے اپنا سنہرا وقت دیا، اور اس معاملے کو تکنیکی نکات کے بجائے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھا جائے۔ فاضل جج نے ماضی میں میڈیکل الاؤنس کے غلط استعمال کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ فراڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے لیکن جائز ملازمین کا حق نہ مارا جائے۔ دوسری جانب پی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ طبی سہولیات کا نظام شفاف بناتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کی سالانہ میڈیکل حد 2.5 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے توانائی اور خوراک مزید مہنگی ہونے کا خدشہ
29 October 2026
بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کا روٹ توڑنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا
29 October 2026
فیلڈ مارشل خطے میں امن کیلئے تہران گئے، کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا: خواجہ آصف
29 October 2026
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز کی ملاقات: محمود خان اچکزئی کی علامہ راجہ ناصر عباس سے سیاسی صورتحال پر گفتگو
29 October 2026
امریکا اور اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی میڈیا
29 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
29 October 2026
بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل
29 October 2026
مٹی سے سونے کا قیمتی نگٹ برآمد
29 October 2026