جیو پولیٹیکل چیلنجز پر وزرا ایوان کو بریفنگ دیں، اپوزیشن انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اراکین نامزد کرے: بلاول بھٹو زرداری
Web Desk
29 October 2026
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کو درپیش موجودہ جیو پولیٹیکل چیلنجز، ایران تنازع کے اثرات اور دفاعی معاہدوں پر وزیراعظم، وزرائے خارجہ و داخلہ ایوان کو باضابطہ بریفنگ دیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا یہ نکتہ بالکل درست ہے کہ تمام فیصلے پارلیامان کے ذریعے کروائے جائیں، اور وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ حکومت کی بھی اپنی آئینی و انتظامی ذمے داریاں ہیں جنہیں اسے ہر صورت پورا کرنا چاہیے، لیکن ساتھ ہی اپوزیشن کو بھی اپنا پارلیمانی کردار احسن طریقے سے ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جو عناصر پارلیامان کو کمزور دیکھنا چاہتے تھے، آج ان کا وہ مقصد پورا ہو چکا ہے۔ اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں میں شرکت نہ کرنا آپ کا اپنا فیصلہ ہے، لیکن اگر آپ واقعی پارلیامان کو فعال بنانا چاہتے ہیں تو دونوں اپوزیشن لیڈر اپنی حاصل کردہ اتھارٹی کو استعمال کرتے ہوئے اہم کمیٹیوں بالخصوص ’انتخابی اصلاحات کمیٹی‘ کے لیے اپنے اراکین کو فوری نامزد کریں تاکہ انتخابات سے متعلقہ تمام امور اور مسائل کو حل کیا جا سکے، ورنہ اراکین کی عدم موجودگی میں ایسی کمیٹیوں اور تقاریر کا کوئی عملی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔
چیئرمین پی پی پینے مزید خبردار کیا کہ آنے والے دنوں اور مہینوں میں پاکستان کو اہم جیو پولیٹیکل مشکلات اور خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے، اس لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ ایران تنازع کے ممکنہ نتائج، حالیہ دستخط شدہ دفاعی معاہدے کے مضمرات اور ملک کی اندرونی سیکیورٹی اور دہشت گردی کے خلاف حکومتی حکمت عملی سے ایوان کو تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے توانائی اور خوراک مزید مہنگی ہونے کا خدشہ
29 October 2026
پرانے ملازمین قومی ایئرلائن کا سرمایہ ہیں، ادارہ انہیں دھتکار کر نہ رکھے: عدالت
29 October 2026
بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کا روٹ توڑنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا
29 October 2026
فیلڈ مارشل خطے میں امن کیلئے تہران گئے، کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا: خواجہ آصف
29 October 2026
قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز کی ملاقات: محمود خان اچکزئی کی علامہ راجہ ناصر عباس سے سیاسی صورتحال پر گفتگو
29 October 2026
امریکا اور اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی میڈیا
29 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
29 October 2026
بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل
29 October 2026