LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا 8 گھنٹے طویل اجلاس: 28 ویں ترمیم ایجنڈے پر تھی نہ بحث ہوئی، بیرسٹر گوہر

Web Desk

28 October 2026

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا ہے کہ تحریکِ انصاف اور اپوزیشن اتحاد کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا 8 گھنٹے طویل اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 70 سے زائد رکن قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ 28 ویں آئینی ترمیم نہ تو اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھی اور نہ ہی اس پر کوئی بحث یا تجویز سامنے آئی ہے، اس معاملے پر پارٹی کا موقف پہلے سے بالکل واضح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے اقدامات کی شدید مذمت کی گئی اور اس سے پیدا ہونے والے سیاسی خلا کو پُر کرنے پر غور کیا گیا۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے مرکزی قیادت، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور اپوزیشن لیڈرز محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، جبکہ مرتب کردہ سفارشات دونوں اپوزیشن رہنماؤں کی حتمی منظوری کے لیے بھجوا دی گئی ہیں۔