کراچی: اسٹیٹ بینک کا بینکوں کے لیے کم از کم سرمایہ 20 ارب روپے مقرر کرنے کا فیصلہ، 2030 تک مہلت
Web Desk
27 October 2026
کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ کے شعبے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں کام کرنے والے تمام مقامی کمرشل بینکوں کے لیے کم از کم سرمایہ (Minimum Capital Requirement) بڑھا کر 20 ارب روپے مقرر کر دیا ہے۔
مرکیزی بینک کی جانب سے جاری کردہ نئے سرکلر کے مطابق، اسٹیٹ بینک نے ترقیاتی مالیاتی اداروں (DFIs) کے لیے بھی کم از کم سرمایہ 10 ارب روپے مقرر کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی بینکوں کے سرمائے کے حوالے سے نئی حدیں مقرر کی گئی ہیں، جن کے تحت 5 تک برانچیں رکھنے والے غیر ملکی بینکوں کو 5 ارب روپے جبکہ 6 سے 50 برانچوں تک کے حامل غیر ملکی بینکوں کے لیے 10 ارب روپے کا سرمایہ رکھنا لازم ہوگا۔ اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ تمام بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کو ان نئے قواعد پر مکمل عملدرآمد کے لیے 31 دسمبر 2030 تک کی طویل مہلت فراہم کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے
27 October 2026
ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی
27 October 2026
امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا
27 October 2026
ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان
27 October 2026
تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے
27 October 2026
گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ
27 October 2026
جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی
27 October 2026
امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیاں عالمی توانائی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: ایرانی صدر
27 October 2026