LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اسرائیل غزہ میں مسلسل نسل کشی کا مرتکب، مغربی کنارے میں صورتحال سنگین: اقوام متحدہ

Web Desk

27 October 2026

اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کی اسرائیلی جنگی جرائم کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور ہولناک نئی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں مسلسل نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق نام نہاد جنگ بندی کے باوجود غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اسرائیلی فوج جان بوجھ کر معصوم فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے کی سکیورٹی اور انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے؛ اعداد و شمار کے مطابق سال 2008 سے اکتوبر 2023 تک مغربی کنارے میں فضائی حملوں کے نتیجے میں صرف 6 فلسطینی شہید ہوئے تھے، جبکہ اکتوبر 2023 سے ستمبر 2026 کے درمیانی عرصے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 254 ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو ان کی قومیت، نسل، جنس اور عمر کی بنیاد پر امتیازی نشانہ بنا رہی ہے، اور اسرائیلی فوج اور انتہا پسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے کیے جانے والے یہ حملے کسی سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو خوف زدہ کر کے ان کے گھروں سے بے گھر کرنے کے لیے جنسی تشدد کو ایک گھناؤنے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے، جبکہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کو بھی دیدہ و دانستہ قتل کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل کا بنیادی مقصد فلسطینیوں کو ان کے علاقوں سے جبری بے دخل کر کے ان کی قیمتی زمینوں پر ناجائز قبضہ جمانا ہے، یہی وجہ ہے کہ اگست 2026 تک 34 ہزار 176 فلسطینی اپنے آبائی گھروں سے محروم ہو کر دربدر ہو چکے ہیں۔