LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیاں عالمی توانائی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: ایرانی صدر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ٹیپو عثمان مجتبیٰ خامنہ ای کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھنے اور جنگی شرائط پر عملدرآمد پر زور سعودی عرب میں نومبر میں ہونے والی چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز ملتوی پمز ہسپتال میں بچوں کی اموات، آتشزدگی واقعہ: غفلت کے الزام میں 7 افسران چارج شیٹ گیس کے پیداواری ممالک کا آٹھواں سربراہی اجلاس، صدر پوتن سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت معلومات کے تبادلے کےلیے چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا باضابطہ آغاز اسرائیل غزہ میں مسلسل نسل کشی کا مرتکب، مغربی کنارے میں صورتحال سنگین: اقوام متحدہ

پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کی قرارداد: بانی پی ٹی آئی کی رہائی، کے پی میں گورنر راج کے خاتمے اور آئینی بالادستی کا مطالبہ

Web Desk

27 October 2026

پاکستان تحریکِ انصاف کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے ملک کی موجودہ سیاسی، آئینی، امن و امان اور معاشی صورتحال پر تفصیلی غور کے بعد ایک جامع اور اہم قرارداد منظور کی ہے، جس میں بانی چیئرمین عمران خان کی غیر مشروط وابستگی، رہائی اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے فوری خاتمے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے عمران خان، ان کی قیادت اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیے جاری جدوجہد میں ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قانونی تقاضوں کے مطابق فوری رہا کیا جائے، اور بانی پی ٹی آئی سے ان کے اہلِ خانہ، وکلا اور پارٹی کے مجاز نمائندوں کی بلا رکاوٹ ملاقات کے حقوق بحال کیے جائیں۔ اس کے علاوہ، سپریم کورٹ کی اگست 2026 کی ہدایات پر من و عن عمل درآمد کرتے ہوئے عمران خان کا آزادانہ طبی معائنہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال میں علاج اور ان کے ذاتی معالج کی شمولیت کو یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو صوبائی خودمختاری اور آئین کے وفاقی اصولوں پر کھلا حملہ قرار دیتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کیا گیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی نے گورنر راج کے فوری خاتمے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سربراہی میں منتخب صوبائی حکومت کی بحالی، اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے نام پر پارٹی قیادت، تنظیموں اور کارکنان کی گرفتاریوں، چھاپوں اور سیاسی انتقامی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ یہ ہتھکنڈے صوبوں میں احساسِ محرومی بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، قرارداد میں پارٹی رہنماؤں، ارکانِ پارلیمنٹ (بشمول شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر چیمہ، اور گرفتار اراکینِ قومی اسمبلی و سینیٹ) اور کارکنان کے خلاف درج مقدمات، گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ پارلیمانی پارٹی نے ملک میں دہشت گردی کی دوٹوک مذمت کی، مہنگائی اور بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا، 8 فروری 2024 کے انتخابات کے اصل مینڈیٹ کی بحالی یا نئے شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا، اور پارٹی قیادت بالخصوص بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام محاذوں پر مشترکہ اور مربوط جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔