پی ٹی آئی کا 8 گھنٹے طویل پارلیمانی اجلاس: خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مذمت، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ
Web Desk
27 October 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے طویل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، سینیٹر بیرسٹر علی ظفر اور رہنما اسد قیصر نے کہ ہے کہ پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور اور مؤثر کردار ادا کرے گی، جبکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
تھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ آٹھ گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اہم اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں اور ہمیشہ اس کی مذمت کی ہے، لیکن دہشت گردی کی آڑ میں سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی کارروائیوں کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ، اراکینِ قومی اسمبلی (ایم این ایز) اور اراکینِ صوبائی اسمبلی (ایم پی ایز) کو سامنے لایا جائے، کیونکہ پارٹی رہنماؤں پر قدغن پر قدغن لگائی جا رہی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام رہنما بانی چیئرمین کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں۔
اس موقع پر سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر بھرپور کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اپوزیشن لیڈرز کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے ایک جامع حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے، جبکہ سیاسی اور کور کمیٹی کے ساتھ پارٹی کے اشتراک کو مزید بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے اجلاس میں منظور ہونے والی باضابطہ قرارداد میڈیا کے سامنے پڑھ کر سنائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی ملک میں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور قانون کی منصفانہ بالادستی پر کامل یقین رکھتی ہے۔ قرارداد کے ذریعے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ عوام بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑی ہے اور پارٹی بانی چیئرمین کے مقاصد کے حصول کے لیے پوری ثابت قدمی کے ساتھ جدوجہد جاری رکھے گی۔ پارلیمانی پارٹی نے پرزور مطالبہ کیا کہ بانی چیئرمین کو فوری طور پر انصاف کے تقاضوں کے مطابق رہا کیا جائے اور ملک بھر سے تمام گرفتار پارٹی کارکنان کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے
27 October 2026
ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی
27 October 2026
امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا
27 October 2026
ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان
27 October 2026
تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے
27 October 2026
گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ
27 October 2026
جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی
27 October 2026
امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیاں عالمی توانائی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: ایرانی صدر
27 October 2026