کینیڈا؛ مادھوری ڈکشٹ کے شو میں تاخیر سے پہنچنے پر مداح آپے سے باہر
Web Desk
5 November 2025
الی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے کینیڈا میں ہونے والے شو کو ناظرین کی شدید ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا، جب اداکارہ تین گھنٹے تاخیر سے سٹیج پر پہنچیں، مداحوں نے ایونٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے ٹکٹ کی رقم ریفنڈ کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مادھوری ڈکشٹ کا شو 2 نومبر کو ٹورنٹو میں منعقد ہوا، جسے ایک شاندار لائیو کانسرٹ کے طور پر پیش کیا گیا تھا، تاہم تقریباً تین گھنٹے تاخیر کے بعد آغاز ہونے والے اس شو میں مادھوری کی پرفارمنس محدود وقت تک جاری رہی، جس پر حاضرین نے مایوسی کا اظہار کیا۔
شو کا اعلان شام 7:30 بجے کے لیے کیا گیا تھا، لیکن مادھوری تقریباً 10 بجے سٹیج پر آئیں، تاخیر کے دوران ناظرین کو طویل انتظار، ناقص انتظامات اور غیر واضح معلومات کا سامنا کرنا پڑا۔
متعلقہ عنوانات
میرے پاس ’جن‘ ہے جو نقصان نہیں پہنچاتا بس موجودگی کا احساس دلاتا ہے، محسن گیلانی
1 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026
جیا علی کا والدہ کے انتقال پر اہم انکشاف، صدمہ قبول کرنے میں 4 دن لگے
1 September 2026
سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر مداحوں سے معذرت کرلی
1 September 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026
کرینہ کپور اور پرتھوی راج سوکمارن کی ’دائرہ‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی
31 August 2026